تیل و گیس کے شعبے کو محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی
اسلام آباد(آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے تیل و گیس کے شعبے کو درپیش چیلنجز جلد از جلد حل کیے جائیں، تیل و گیس کے شعبے کو محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔ نائب وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن سیکٹر سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں آف شور اور آن شور تیل و گیس کی تلاش کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں گیس سیکٹر میں جاری اصلاحات اور طویل المدتی ترقی کے لیے مکمل ہونے والی مطالعاتی رپورٹس پر بریفنگ دی گئی