دل کے دو ہسپتالوں پر پنجاب سپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشن ایکٹ لاگو

لاہور(کرائم  رپورٹر)سابق حکومت کا ایم ٹی آئی ایکٹ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں پر نئے نام سے لاگو کردیا گیا۔پنجاب کے دل کے دو ہسپتالوں پر پنجاب سپیشلائزڈ انسٹی ٹیوشن ایکٹ لاگو کردیا گیا ہے، جس کے مطابق جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور اورنواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا پر میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2025 نافذ کردیا گیا ہے۔دونوں ہسپتالوں پر پنجاب سول سرونٹس ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوگا، اسی لیے امراض قلب کے ہسپتالوں میں ملازمین کی بھرتی اور مدت ملازمت کا فیصلہ بورڈ کرے گا اور اسی وجہ سے ڈاکٹرز اور عملے کو سرکاری ملازم کا درجہ حاصل نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق سپیشلائزڈ میڈیکل انسٹی ٹیوشن ایکٹ 2025 کے تحت بورڈ وسیع اختیارات کا حامل ہوگا۔