لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ منصوبے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ کے تحت 42.013 ارب روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔
اس حوالے سے منصوبہ بندی و ترقیات (پی اینڈ ڈی) بورڈ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فنڈز کے اجرا کے لیے باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔
منصوبے کی اب تک کی پیشرفت:
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کے مطابق:منصوبے پر اب تک 60 ارب 50 کروڑ روپے کی لاگت آ چکی ہے۔6160 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔45163 گھروں پر کام تیزی سے جاری ہے۔اب تک 51 ہزار سے زائد خاندان اس منصوبے سے مستفید ہو چکے ہیں۔
درخواست دینے کا آسان طریقہ:
نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ اس اسکیم کے تحت درخواست جمع کروانے کا طریقہ انتہائی سادہ اور مکمل طور پر آن لائن رکھا گیا ہے تاکہ شہری اور دیہی علاقوں کے افراد بلا تفریق مستفید ہو سکیں۔ کوئی بھی اہل شہری آسانی سے درخواست جمع کروا سکتا ہے۔
شکایات و رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن:
درخواست گزاروں یا عوام الناس کو درپیش کسی بھی مسئلے کے حل اور رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 0800-09100 فعال کر دی گئی ہے۔یہ منصوبہ کم آمدنی والے اور بے گھر افراد کو سستے اور آسان اقساط پر رہائش فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز کے اہم ویژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد صوبے میں پائیدار رہائشی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔