باجوڑ دھماکہ: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شدید مذمت، شہداء کو خراج عقیدت

باجوڑ دھماکہ: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شدید مذمت، شہداء کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع باجوڑ کی تحصیل خار میں صدیق آباد پھاٹک کے قریب سرکاری گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس افسوسناک واقعے میں کئی قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا، جس پر محسن نقوی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔وزیرداخلہ نے شہید اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل سلطان، تحصیلدار عبدالوکیل، صوبیدار نور حکیم، اور کانسٹیبل رشید کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ "فتنہ الہند کے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں"۔