یورپی یونین 84ارب ڈالر کے امریکی سامان پر اضافی ٹیکس لگانے کو تیار

برسلز(آئی این پی )یورپی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو یورپی یونین 84ارب ڈالرکے امریکی سامان پر اضافی ٹیکس لگا سکتا ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق یورپی یونین کے تجارتی سربراہ ماروش شیفکووچ نے برسلز میں یورپی وزرائے تجارت کے اجلاس میں بتایا کہ امریکا کی جانب سے یکم اگست تک تجارتی معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں یورپی یونین اس ممکنہ فہرست پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے۔