مین سٹریم میڈیا نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جھوٹے بیانیے گھڑے اور عوام کو گمراہ کیا
نئی دہلی(آئی این پی) پاکستان کا دیرینہ موقف ایک بار پھر درست ثابت ہوگیا اور بھارتی گودی میڈیا کی فیک نیوز اور پروپیگنڈے کا بھانڈا اب خود بھارتی عوام اور یوٹیوبرز پھوڑ رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر متعدد بھارتی یوٹیوبرز نے اپنے ویڈیوز میں انکشاف کیا ہے کہ کس طرح مین سٹریم میڈیا نے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جھوٹے بیانیے گھڑے اور عوام کو گمراہ کیا۔یوٹیوبرز کا کہنا ہے کہ یہ میڈیا کسی جمہوریت کا نمائندہ نہیں صرف حکومتی بیانیے کا ترجمان بن چکا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر ایسے میڈیا ہاسز کو فیک نیوز فیکٹریزکے طور پر دیکھا جائے۔