کیف(آ ئی این پی )یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے موجودہ وزیر معیشت یولیا سویریڈینکو کو ملک کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے سویریڈینکو کو حکومت کی قیادت کے لیے منتخب کیا ہے اور نئی حکومت کا ایکشن پلان جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔زیلنسکی نے بتایا کہ یولیا سویریڈینکو کے ساتھ ملاقات میں معیشت کی بہتری، شہریوں کے لیے امدادی پروگراموں کی توسیع اور مقامی اسلحہ سازی کو فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔