فرانسیسی صدر نے قریبی ساتھی سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا

پیرس (آئی این پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے سیاسی بحران کے پیش نظر اپنے قریبی ساتھی اور وزیرِدفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیرِاعظم نامزد کردیا ۔ فرانسیسی  خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اپنے قریبی ساتھی اور وزیرِ دفاع سیبسٹین لاکورنو کو نیا وزیرِاعظم نامزد کردیا، تاکہ بڑھتے ہوئے سیاسی بحران کا حل نکالا جا سکے، کیونکہ آنے والے دنوں میں احتجاج کا خدشہ ہے۔39 سالہ لاکورنو کو فرانسوا بیرو کی جگہ ساتواں وزیرِاعظم مقرر کرکے میکرون نے یہ ظاہر کیا کہ وہ حکومت کے دائرے کو وسیع کرنے کے بجائے اپنے قریبی اتحادی پر انحصار کر رہے ہیں