لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی کی 5 اگست کو احتجاج کی کال پرمرکزی اور پنجاب قیادت میں اختلافات سامنے آگئے، پنجاب کی چیف آرگنائزر نے 5 اگست کو احتجاج نہ کرنے پر عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی۔ رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے عبوری چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت دیگر مرکزی رہنما 90 دن میں فائنل احتجاج کی کال پر قائم ہیں، پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ 5 اگست کو فائنل کال کے مقف پر ڈٹ گئی ہیں۔