رانا ریاض، محمد اقبال ،آصف خان نے الیکشن کمیشن کو گوشوارے جمع کرا دئیے
ٓاسلام آباد (بیورو رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب کے ایک رکن اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 2 ارکان کی معطل شدہ رکنیت بحال کر دی ، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق بحال ہونے والے اراکین میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 202 سے رانا ریاض احمد جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کیحلقہ پی کے 103سے منتخب محمد اقبال خان اورپی کے 109سے منتخب آصف خان شامل ہیں، ان اراکین کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت مالی سال 25-2024 کے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 16 جنوری 2026 کو معطل کیا گیا تھا، ارکان کی جانب سے گوشوارے جمع کرانے پر کمیشن نے ان کی رکنیت بحال کر دی ۔