باجوڑ: صدیق آباد پھاٹک میں پولیس پوسٹ پر فائرنگ، اہلکار زخمی

باجوڑ: صدیق آباد پھاٹک میں پولیس پوسٹ پر فائرنگ، اہلکار زخمی

پشاور: باجوڑ کے علاقے صدیق آباد پھاٹک میں پولیس پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او شیر زمین خان کے مطابق واقعہ میں زخمی ہونے والے اہلکار کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر علاج کے لیے خار اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق بروقت جوابی کارروائی کے باوجود ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اور علاقے میں ان کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ فائرنگ کے پیچھے وجوہات اور ملزمان کا پتہ لگایا جا سکے۔