راولپنڈی کے علاقے ڈھوک سیداں روڈ پر ایک موٹرسائیکل سوار لڑکی کائنات ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا والد عطر خان شدید زخمی ہوا۔
حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔حادثے میں دوسری موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص بھی شدید زخمی ہوا اور تمام زخمیوں اور لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب قائد آباد، تھانہ ریس کورس میں 10 سالہ بچہ کھیلتے ہوئے الماری سے نکالی گئی پستول سے سر میں گولی لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا۔ زخمی بچے کو تشویشناک حالت میں پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچہ ہمسائے کے گھر نماز پڑھنے گیا تھا اور پڑوسی کے ساتھ کھیلتے ہوئے یہ حادثہ پیش آیا۔