راولپنڈی کے چکری روڈ پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار میاں، بیوی اور ان کے تین سالہ بیٹے کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت سے گھر میں کہرام مچ گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 32 سالہ افضال احمد، ان کی 27 سالہ اہلیہ حاجرہ افضال اور تین سالہ بیٹے ریحان احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثہ تھانہ چونترہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں ڈمپر کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور فرار
پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام موقع پر پہنچے اور تینوں لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کردیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے سے متعلق کارروائی شروع کردی ہے اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش کی جارہی ہے۔
ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت
حادثے میں میاں، بیوی اور ان کے کم سن بیٹے کی موت نے اہل خانہ اور عزیز و اقارب کو غمزدہ کردیا۔ تین افراد کے ایک ساتھ جاں بحق ہونے سے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔