نامور بھارتی گلوکار اور موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر وائرل اپنے غیر اخلاقی بیان کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں ہنی سنگھ کو نئی دلی کے ایک میوزک کنسرٹ کے دوران شدید سردی سے متعلق غیر اخلاقی بات کرتے دکھایا گیا، جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور معافی کا مطالبہ کیا۔بعد ازاں، ہنی سنگھ نے انسٹاگرام پر ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں کہا:"میری بات کا غلط مطلب نکالا گیا۔ میں نے شو میں ایک روز قبل مختلف ڈاکٹروں سے ملاقات کے بعد نوجوانوں کو محتاط رہنے کی نصیحت دینے کی کوشش کی تھی۔ میں نے او ٹی ٹی زبان میں سمجھانے کی کوشش کی، جو کچھ لوگوں کو برا لگا۔ میں معافی مانگتا ہوں، کسی کو ٹھیس پہنچانے کا مقصد نہیں تھا اور آئندہ محتاط رہوں گا۔"یاد رہے کہ ماضی میں ہنی سنگھ نے ذہنی بیماری کے تجربے کا بھی انکشاف کیا تھا، اور بتایا تھا کہ وہ ‘بائی پولر ڈس آرڈر’ کے شدید کیس سے گزر چکے ہیں۔