بسنت کے موقع پر لاہوریوں کو "لانگ ویک اینڈ" کا تحفہ

بسنت کے موقع پر لاہوریوں کو

لاہور میں بسنت کے موقع پر شہریوں کے لیے ایک کے بعد ایک چھٹیاں متوقع ہیں، جس سے فروری کے پہلے ہفتے میں لانگ ویک اینڈ انجوائے کیا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق جمعرات 5 فروری کو کشمیر ڈے کی چھٹی ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار پہلے سے طے شدہ ہیں اور انتظامیہ جمعہ کی چھٹی پر بھی غور کر رہی ہے۔ اگر جمعہ کو چھٹی دی گئی تو شہریوں کو 4 روزہ تعطیل مل جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کا مقصد بسنت کو یادگار اور محفوظ بنانا ہے، ساتھ ہی شہر میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور سڑکوں پر موٹرسائیکلیں بھی کم دیکھنے کو ملیں گی۔

خیال رہے کہ شہر میں بسنت کی تقریبات 6، 7 اور 8 فروری کو منعقد ہوں گی۔