عید سے قبل بازار اور شاپنگ سنٹرز لاہوریوں سے بھر گئے

عید سے قبل بازار اور شاپنگ سنٹرز لاہوریوں سے بھر گئے

 شہری چھوٹی عید سے قبل ہی عید کی خریداری میں مصروف ہیں اور بازاروں و شاپنگ سنٹرز کا ماحول رونق سے بھر گیا ہے۔

 دکاندار بھی خوش ہیں اور عید کے سیزن میں منہ مانگے دام وصول کر رہے ہیں۔اہلِ لاہور بچوں کے ساتھ کریم بلاک مارکیٹ پہنچ گئے، جہاں خواتین اور بچے عید کی خریداری میں مگن ہیں۔ خاص طور پر جیولری، میچنگ دوپٹوں، چوڑیوں، مہندی کے سامان، ملبوسات اور کاسمیٹکس ے سٹالز پر رش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کپڑے اور جوتوں کی دکانوں کے ساتھ ساتھ خصوصی عید سٹالز بھی سج گئے ہیں۔ماہ رمضان میں ے کینو مسمی جوس  کی مانگ میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ افطار کے بعد جوس کارنرز پر شہریوں کا رش لگا رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور کینو مسمی جوس جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے اور پانی کی کمی دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔