2030 تک کم از کم 30 فیصد ٹرانسپورٹ ای وہیکلز پر منتقلی کا ہدف:بلال اکبر
لاہور (خصوصی رپورٹ)مختلف شعبوں اور کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے امریکی وفد کی محسن شاہنواز رانجھا کی سربراہی میں ٹرانسپورٹ ہائوس اآمد ہوئی یہاں وزیر ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں شرکت کی، بلال اکبر خان نے وفد کے شرکاء کو خوش اآمدید کہا، اجلاس میں پنجاب میں ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ، بلال اکبر خان نے کہا کہ صوبے میں الیکٹرک ویکلز کے فروغ کیلئے نئی ای پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پہلی ای ٹیکسی سروس بھی صوبے میں شروع کی جا رہی ہے۔ کمرشل ای وہیکلز میں انویسٹمنٹ کا خیر مقدم کریں گے۔ بڑھتی ہوئی فیول پرائسز اور سموگ سے نجات کیلئے ای ویکلز پر منتقل ہونا ہوگا۔ چاہتے ہیں چھوٹی گاڑیوں کیساتھ ساتھ کمرشل گاڑیاں بھی الیکٹرک پر منتقل ہوں امریکی وفد نے حکومت پنجاب کے جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کے جاری منصوبوں کو سراہا، وفد نے پنجاب میں کمرشل ای وہیکلز خصوصاً الیکٹرک ٹرکوں کو متعارف کرانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔