ٹرمپ انتظامیہ کو غیر ملکی امدادی اداروں کی ادائیگیاں روکنے کے فیصلے پر سبکی کا سامنا

واشنگٹن(آئی این پی ) ٹرمپ انتظامیہ کو غیر ملکی امدادی اداروں کی ادائیگیاں روکنے کے فیصلے پر سبکی کا سامنا کرنا پڑگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے ادائیگیاں روکنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف حکم جاری کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ پانچ چار کی برتری سے سنایا اور واشنگٹن کے ڈسٹرکٹ جج امیر علی کے فیصلے کو برقرار رکھا۔