لاہور(خصوصی رپورٹ) وفاقی ٹیکس محتسب نے تعلیمی بورڈ کو اساتذہ کے معاوضوں سے غیر ضروری کٹوتیوں سے روک دیا ہے۔ تفصیلات کے ایف ٹی او کا لاہور بورڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کی فیس پر تنخواہ والا ٹیکس لگے گاامتحانی ڈیوٹی فیس پر ناجائز کٹوتی ختم کی جائے۔بورڈ اور ایف بی آر کو 30 دن میں رپورٹ دینا ہوگی۔ٹیکس کٹوتی صرف قانون کے مطابق ہو گی۔ فیصلہ سب تعلیمی بورڈز پر لاگو ہوگا۔