ہیوی وہیکلز کی بیٹریاں چوری کرنے وا لا گروہ حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہیوی وہیکلز کی بیٹریاں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ایس ایچ او شادمان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گروہ کو شیخوپورہ سے ٹریس کر کے حراست میں لیا ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے اے ایس پی گلبرگ رجندر میگھوار کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا گیا تھاجس پر پولیس ٹیم نے مؤثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان رکشے میں سوار ہو کر مختلف سڑکوں پر کھڑے ہیوی وہیکلز کی ریکی کرتے اور موقع ملتے ہی بیٹریاں چوری کر کے فرار ہو جاتے تھیسیف سٹی کیمروں کی فوٹیج میں ایک ملزم کو ریکی اور بیٹری چوری کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہیپولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو چوری شدہ بیٹریاں، واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور نقدی برآمد کر لی ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او شہزاد نعیم اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔