اسلام آباد ہائیکورٹ نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی آرڈیننس 2026 کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جماعت اسلامی کے صدر نصر اللہ رندھاوا وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صدر مملکت نے 10 فروری 2026 کو آرڈیننس جاری کیا، جس کا مقصد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کو مؤخر کرنا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے 15 فروری کو انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آرڈیننس کا اجرا انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد بدنیتی پر مبنی ہے اور پہلے بھی عدالت نے بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا تھا جو نافذ نہیں ہوا۔جسٹس محمد اعظم خان نے کہا کہ فریقین کی سماعت کے بغیر کوئی حکم نہیں دیا جا سکتا اور سماعت کو 27 جنوری تک ملتوی کر دیا گیا۔