تہران (آئی این پی )ایران میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے خلاف کریک ڈائون کے بعد خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، مسلح کرد علیحدگی پسند گروہوں نے عراق سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ پاسدارانِ انقلاب اور ان مسلح عناصر کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔