این سی سی آئی اے نے اقرار الحسن کو عدالت میں پیش کر دیا،4روزہ ریمانڈ

 پیشی کے بعد اقرار واپس سیل منتقل،انکے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا  
 کراچی(آئی این پی ) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اقرار الحسن کو عدالت میں پیش کر دیا۔عوام راج تحریک کے سربراہ اقرار الحسن کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی 1 ایسٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت کی جانب سے اقرار کا 4 روزہ ریمانڈ دے دیا گیا۔اقرار الحسن کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ نمبر 101/2026 درج ہے، سائبر کرائم ایجنسی کی ٹیم نے پیشی کے بعد اقرار کو واپس سیل منتقل کر دیا۔اقرار کو لاہور میں ڈی ایچ اے سے گرفتار کیا گیا تھا، اور پھر رات ایک بجے کراچی منتقل کیا گیا، ان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔