پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے:وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی وہم آہنگی کی اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی وہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے پینے کا صاف پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے‘عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااورآلودگی کے درست تعین کے لیے مختلف مقامات پر پانی کے معیار کی جانچ کی ہدایت کی ہے ۔راول جھیل کے پانی کے معیار پر وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صاف پینے کا پانی ہر شہری کا بنیادی حق ہے‘عوامی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اجلاس کوبتایا گیا کہ سملی روڈ، بری امام اور شادرہ پر سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ای پی اے اور واسا کو آلودگی کے ذرائع اور شدت کی نشاندہی کا ٹاسک دیا گیا۔وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ کیا یہ وہ پانی ہے جو ہم اپنے بچوں کو پلانا چاہتے ہیں؟’’۔شواہد پر مبنی اقدامات کے بغیر مؤثر حل ممکن نہیں ۔انہوں نے راول جھیل کے تحفظ کے لیے وفاقی و صوبائی اداروں میں بہتر ہم آہنگی پر زوردیا۔