دباؤ کے باوجود ماحول کی حفاظت پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:مصدق ملک

    گلگت (یواین پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے وفاقی حکومت قدرتی آفات،خاص طور پر بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والے خطرات کا مستقل اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے جامع اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ محض ہنگامی امداد اور پیسے تقسیم کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے اقدامات کرنا ہوں گے جو آئندہ نسلوں کو محفوظ ماحول فراہم کر سکیں۔ارلی وارننگ سسٹم کے جاری منصوبے کو ختم کر رہے۔اس کی جگہ پر نیا لارہے ہیں تاکہ وہ عوام اور حکومت کی امیدوں پر پورا اتر سکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گلگت میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے تمام علاقوں کی نشاندہی کر رہی ہے جہاں ندی نالوں، دریا کناروں یا جھیلوں کے آس پاس غیر قانونی تعمیرات ہوئی ہیں۔نالوں پر گھر بنے ہوئے ہیں، دریا اور جھیلوں کے اندر ہوٹل قائم کر دیے گئے ہیں، یہ ماحولیات کے لیے خطرناک ہیں۔مصدق ملک نے کہا کہ ان تمام غیر قانونی تعمیرات کا سدباب کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت لینڈ ریفارمز کے ذریعے متاثرہ افراد کے لیے متبادل اور محفوظ مقامات پر آبادکاری کو یقینی بنائے گی تاکہ لوگوں کو نقصان سے بچایا جا سکے اور قدرتی ماحول کا تحفظ بھی ممکن ہو