صاف پانی گھر گھر پہنچانے کے عزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا مریم نواز

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس، چھ اضلاع میں واٹر سپلائی منصوبوں  کا جائزہ،راجن پور میں 21 باؤزر، مری میں واٹر ٹینکس اور نئے واٹر سورس فراہم کرنیکا  حکم
 جہاں لوگ کندھے پر پانی اٹھا کر لانے پر مجبور ہیں، ایسے علاقوں کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ‘ عوام کی خدمت میرا فرض ہے:وزیراعلی کی اجلاس میں گفتگو
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صاف پانی کی فراہمی کے لیے مسلسل پانچواں اجلاس ہوا، جس میں چکوال، راولپنڈی، راجن پور، فیصل آباد، مری اور اٹک میں واٹر سپلائی پائپ لائن منصوبوں اور دیگر مجوزہ اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے آبادی کے مطابق پانی کی ضرورت کا مستند ڈیٹا مرتب کرکے تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صاف پانی کی فراہمی کے لیے مسلسل پانچواں اجلاس ہوا، جس میں متعلقہ حکام اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں چھ اضلاع میں واٹر سپلائی پائپ لائن منصوبوں اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے مجوزہ اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آبادی کے مطابق پانی کی ضرورت کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے اور اس کی تصدیق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی گھر گھر پہنچانے کے عزم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے راجن پور میں فوری طور پر 21 واٹر باؤزر مہیا کرنے جبکہ مری میں پینے کے پانی کی فراہمی کے لیے واٹر ٹینکس فراہم کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے مری میں نئے واٹر سورس پر کام شروع کرنے اور روجھان میں بیوٹیفکیشن سمیت دیگر ترقیاتی منصوبے لانے کی ہدایت بھی کی۔ مریم نواز شریف نے کہا  پنجاب بھر میں جہاں لوگ کندھے پر پانی اٹھا کر لانے پر مجبور ہیں، ایسے علاقوں کو ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں پانی کی فراہمی اپنی ذمہ داری سمجھتی ہیں کیونکہ عوام کی خدمت ان کا فرض ہے