عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد‘ٹیپو سلطان کو سپرنٹنڈنٹ منڈی بہائو الدین لگا دیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ جیل خانہ جات نے متعدد افسروں کے تبادلے کر دیئے‘ذرائع کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات نے حق نواز کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک ،عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد ،ساجد بیگ کو سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی ،ٹیپو سلطان کو سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل منڈی بہاوالدین ،سہیل نبی گل کو سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل لودھراں ،آفتاب احمد کو سپرٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی اور غلام محی الدین کو سپرٹینڈنٹ سب جیل شجاع آباد تعینات کردیا