19جنوری سے پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکول کھل جائیں گے:وزیر تعلیم

لاہور(آئی این پی ) وزیر تعلیم  پنجاب سکندر حیات نے  کہا ہے کہ   19جنوری سے پنجاب کے سرکاری و پرائیویٹ سکول کھل جائیں گے،موسمِ سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں ہوگی۔جاری بیان کے مطابق  وزیر تعلیم سکندر حیات  کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 20 دسمبر سے ہوا تھا ، تعلیمی اداروں میں بچوں کو موسم سرما کی کل 30 چھٹیاں دی گئیں ،ابھی تک بچے 30 میں سے 27 چھٹیاں گزار چکے ہیں۔