کراچی،اسلام آباد (آئی این پی ) کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات کے بعد اسکول اور کالج دوبارہ کھل گئے اور تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔تفصیل کے مطابق گرمیوں کی دو ماہ طویل تعطیلات کے اختتام کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں میں پیر کے روز سے تدریسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا