پنجاب میں این جی اوز کیلئے چیریٹی ایکٹ پر عمل درآمد لازمی قرار

 اقدام کا مقصد غیر رجسٹرڈ این جی اوز کی نگرانی، شفافیت کو یقینی بنانا اور عطیات کے غلط استعمال کو روکنا ہے‘رجسٹریشن نہ کرانے پر کارروائی ہوگی
لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں کام کرنے والی این جی اوز کے لیے چیئرٹی ایکٹ پر عمل درآمد لازمی قرارد ے دیا۔حکومتی ہدایات کے مطابق تمام فلاحی اداروں کو آن لائن چیریٹی ایکٹ پورٹل پر رجسٹریشن کروانا ہوگی۔،اس اقدام کا مقصد غیر رجسٹرڈ این جی اوز کی نگرانی، شفافیت کو یقینی بنانا اور عطیات کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔جوادارے مقررہ مدت میں رجسٹریشن مکمل نہیں کریں گے، ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔   چیریٹی ایکٹ پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کے باعث کئی غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ این جی اوز سرگرم ہیں،رجسٹرڈ این جی اوز کی فہرست مرتب کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔