جوڈیشل کمیشن اجلاس: لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری

جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال کو مستقل کیا گیا
 جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس ، جسٹس چودھری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل بھی مستقل 
ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی‘ ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ  توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا
اسلام آباد(آئی این پی )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس  میں لاہور ہائیکورٹ کے 11 جج مستقل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔جوڈیشل کمیشن کے اعلامیہ  کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی  ۔جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس سید احسن رضا، جسٹس ملک جاوید اقبال، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک محمد اویس خالد، جسٹس چوہدری سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل کو مستقل کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل جج راجہ غضنفر علی خان کو مستقل کرنے کی منظوری نہیں دی گئی جبکہ ایڈیشنل جج طارق محمود باجوہ کو 6 ماہ کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ایڈیشنل ججز کی کارکردگی، عدالتی امور میں مہارت اور مجموعی پیشہ ورانہ معیار کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلے کیے گئے، لاہور ہائیکورٹ میں مستقل ججز کی تعداد مکمل ہونے سے عدالتی کام میں تیزی اور مقدمات کے بروقت فیصلوں میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔