جوڈیشل کمیشن نے جسٹس فرح جمشید ‘جسٹس انعام اللہ‘ جسٹس صبغت اللہ اور جسٹس اورنگزیب کو چھ ماہ کی توسیع دے دی
اسلام آباد (آن لائن) اعلیٰ عدلیہ میں ججزکے تقرر بارے جوڈیشل کمیشن نے اپنے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے 10 میں سے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی۔جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 4 ایڈیشنل ججز کو 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بدھ کے روز ہواہے جس میں کمیشن کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔ جوڈیشل کمیشن نے جسٹس فرح جمشید جسٹس انعام اللہ جسٹس صبغت اللہ جسٹس اورنگزیب کو چھ ماہ کی توسیع دیدی۔جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض جسٹس صلاح الدین کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔جسٹس صادق علی جسٹس مدثر امیر جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کو بھی مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔