پی ٹی وی میں تمام اینکرز میرٹ پر تعینات ہوئے : عطا ء اللہ تارڑ

  وزارت کے پاس فنڈز موجود ہیں، پی ٹی وی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں
 بجلی بل سے پی ٹی وی فیس کے خاتمے پر یہ کہنا درست نہیں  ادارہ نہیں چلے گا:قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے  پی ٹی وی میں تمام اینکرز میرٹ پر تعینات ہوئے کوئی سفارش نہیں، پی ٹی وی اسپورٹس چینل بہتر انداز میں چل رہا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر ندیم عباس کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی وی کی مالی و انتظامی صورتحال، انسانی وسائل اور ادارہ جاتی اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی کے تمام ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کے واجبات ادا کیے جاچکے ہیں،اس وقت ادارے پر کسی قسم کی کوئی واجب الادا رقم نہیں، بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس کے خاتمے کے بعد مختلف سوالات اٹھائے گئے، یہ تاثر درست نہیں کہ پی ٹی وی فیس کے خاتمے کے بعد ادارہ نہیں چل سکے گا،  وزارت کے پاس فنڈز موجود ہیں، پی ٹی وی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں