الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے جاری شیڈول کو ڈی نوٹیفائی کرے :وزارت داخلہ

اسلام آباد(آن لائن)وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن کے نام مراسلے میں واضح کیا ہے  لوکل گورنمنٹ آرڈننیس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا  پرانا قانون تحلیل ہو چکا ہے ‘الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے جاری شیڈول کو ڈی نوٹیفائی کرے ۔وزرات داخلہ کی جانب سے لوکل گورنمنٹ آرڈنینس سے متعلق خط الیکشن کمیشن کو ارسال کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ  آرڈننیس جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا  پرانا قانون تحلیل ہو چکا ہے ۔الیکشن کمیشن نئے قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات کروانے کا پابند ہے