بیرسٹر گوہر علی خان کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

بیرسٹر گوہر علی خان کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کر دی ہے۔

 اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور میں میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات خوش آئند ہے اور ملاقات میں پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات آرمی چیف کے سامنے رکھے گئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ اب صورتحال بہتر ہو جائے گی اور مذاکرات کی یہ پیش رفت خوش آئند ہے۔آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت کی گئی اور دوسری جانب سے بھی مثبت جواب ملا۔