پنجاب میں خواتین پر تیزاب پھینکنے کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔
2024 میں تیزاب گردی کے 92 مقدمات درج کیے گئے جو کہ سال 2023 کے مقابلے میں 31 زیادہ ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق 2024 میں تیزاب گردی کے 58 مقدمات کا چالان مکمل کیا گیا جبکہ 17 مقدمات خارج کر دیے گئے۔ اس دوران تیزاب گردی کے واقعات میں 185 ملزمان ملوث پائے گئے، جن میں سے 58 ملزمان کو پولیس پکڑنے میں ناکام رہی۔ تاہم، 127 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کی جانب سے تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید گرفتاریوں کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ان واقعات میں اضافہ ہونے پر پنجاب کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے یہ ایک سنگین چیلنج بن چکا ہے۔