لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کی انسدادِ دہشتِ گردی کی عدالت نے جناح ہائوس حملے سمیت دیگر مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بھانجی حاجرہ نیازی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔لاہور کی انسداد دہشتِ گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بھانجی حاجرہ نیازی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ جناح ہائوس حملے میں حاجرہ نیازی کی گرفتاری مطلوب نہیں۔