لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ماسٹر پلان 2050ء کے خلاف درخواست نمٹا دی۔عدالتِ عالیہ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری عبد الرحمن کی جانب سے لاہور ماسٹر پلان 2050 کے خلاف دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی کی حکومت نے ماسٹر پلان حقائق کے برعکس بنایا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ماسٹر پلان میں گرین ایریاز کو ختم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ لاہور ماسٹر پلان 2050 کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اس لیے اب اس درخواست کو زیر التوا رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔عدالت نے کہا کہ نئے ماسٹر پلان پر اعتراض ہو تو آپ دوبارہ درخواست دائر کر سکتے ہیں۔