اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت کی، ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے پی ٹی آئی رہنما کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی