بادلوں کا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، لاہور میں خشک موسم اور دھند کا سلسلہ جاری

بادلوں کا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، لاہور میں خشک موسم اور دھند کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق بادلوں کا ایک نیا سسٹم کل مغرب سے پاکستان میں داخل ہوگا، جو ایک یا دو دن تک ملک میں موجود رہے گا۔

 تاہم، اس سسٹم کے دوران بارش کے امکانات کم ہیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔ خشک موسم کے باعث صبح اور رات کے وقت دھند کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ٹریفک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔