امریکا کا کیوبا کو دہشتگردی کے سرپرستوں کی لسٹ سے نکالنے کا اعلان

واشنگٹن(آئی این پی)امریکا نے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔بائیڈن انتظامیہ کے اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ جائزہ مکمل ہو چکا ہے اور ہمارے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں جو کیوبا کو دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی فہرست میں شامل رہنے کی حمایت کرتی ہو۔کیوبا نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور اسے درست سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔