190 ملین پائونڈ کی لوٹ مار کوپی ٹی آئی سیاسی معاملہ کہہ رہی ہے:جاوید لطیف

 ایک بندہ ملک سے سارا کچھ لوٹ کرلے گیا اب معاملے کوسیاسی کہا جارہا ہے،لیگی رہنما کا انٹرویو
لاہور(آئی این پی)رہنما مسلم لیگ( ن) جاوید لطیف نے کہا ہے 190ملین پائونڈ کی لوٹ مار کوپی ٹی آئی سیاسی معاملہ کہہ رہی ہے۔ایک انٹرویو میں میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت میں190ملین پائونڈ معاملہ کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا، اس وقت کے اٹارنی جنرل سے سپریم کورٹ رجوع کرنے کا کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ رجوع نہیں کیا، میرے علم کے مطابق سپریم کورٹ رجوع کیا گیا تھا، ایک بندہ ملک سے سارا کچھ لوٹ کرلے گیا اب معاملے کوسیاسی کہا جارہا ہے۔میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثارکا رویہ بھی سب کویاد ہونا چاہیے، کیا صرف گڈ ٹوسی یو کہنے والے ججزہونے چاہئیں۔لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوتین دفعہ غیرقانونی طریقے سے ہٹایا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کوآئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔