دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور امریکہ شراکت دار رہے ہیں:پریس کانفرنس
واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے پاکستان کبھی امریکہ کا اتحادی نہیں رہا،نہ ہی دونوں ملکوں کے درمیان اتحاد کا کوئی معاہدہ ہوا۔امریکی نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں بائیڈن انتظامیہ کی خارجہ پالیسی پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان اورامریکہ شراکت دار رہے ہیں،دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلیے جوپاک افغان بارڈرپر اب بھی موجود ہے، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام آج بھی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی ہوتی ہے