آسٹریا کے چانسلر کرسچن اسٹارکر نے وزیرِ اعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا۔
تقریب کے دوران آسٹریائی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیرِ اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور پاکستان و آسٹریا کے قومی ترانے بجائے گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آسٹریائی چانسلر کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور اپنے وفد کا تعارف بھی کرایا۔