مصنوعی ذہانت کے باعث جرائم کی تعداد بڑھ رہی:انٹرپول

اب سمارٹ فون استعمال کرنے والے ہر شخص کو خطرہ ہے :سائبر کرائم ڈائریکٹر 
مجرم منظم طریقے سے افراد، ریاستوں ، کمپنیز کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا رہے
سنگاپور(خصوصی رپورٹ) انٹرپول کے سائبر کرائم ڈائریکٹر نیل جیٹن نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے جرائم کی تعداد بڑھ رہی ہے اور یہ اب ہر اس شخص کے لیے خطرہ ہے جو سمارٹ فون استعمال کرتا ہے۔ مصنوعی ذہانت نے سائبر کرائم کا کھیل بدل دیا ہے، مجرم منظم طریقے سے افراد، ریاستوں اور کمپنیز کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا سنگاپور میں انٹرپول کے ہائی ٹیک وار رومز میں ماہرین ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں تاکہ رینسم ویئر حملے اور جعلی ویڈیو و ای میل اسکیمز کو روکا جا سکے۔