فیکٹری سے 55 لاکھ کی بجلی چوری پکڑی گئی

خفیہ کیبلز سے دوسری فیکٹری کوبھی بجلی دی جارہی تھی،ملزم گرفتار 
 لاہور (کرائم رپورٹر)لیسکوکے ناردرن سرکل نے بجلی چوروں کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 55 لاکھ روپے سے زائد بجلی چوری پکڑ لی ہے۔ لیسکوترجمان کے مطابق ایس ای نادرن سرکل مزمل کی ہدایت پر ایکسیئن گلشن راوی فاروق، ایس ڈی او بند روڈ نبیل اور پولیس ٹیم نے رات گئے شاپنگ بیگ بنانے والی ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا، جہاں بوگس میٹرز اور زیرِ زمین بچھائی گئی خفیہ کیبلز کے ذریعے نا صرف فیکٹری چلائی جا رہی تھی بلکہ دوسری فیکٹری کو بھی بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔ کارروائی کے دوران بجلی چوروں نے ہوائی فائرنگ کر کے لیسکو ٹیم کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تاہم ٹیم نے جانفشانی سے کام لیتے ہوئے تمام غیر قانونی کیبلز اور بوگس میٹرز قبضے میں لے لیے اور ملوث ملزموں کو گرفتار کر کے انہیں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد یونٹس کا ڈیٹکشن بل جاری کر دیا۔