قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کولمبو میں بھارت کے خلاف میچ کے بعد کہا کہ پاور پلے میں وکٹیں گرنے، بیٹنگ میں خراب شروعات اور باؤلرز کی غیر مناسب کارکردگی کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے سپنرز کی کارکردگی اچھی رہی اور ان پر اعتماد تھا، لیکن آج وہ اپنا بہترین کھیل نہ دکھا سکے۔ بلے بازوں کو بھی موقع ملا مگر وہ اچھا پرفارم نہیں کر سکے۔ سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ دو روز بعد ایک اور میچ ہے جسے جیت کر سپر 8 مرحلے میں پہنچا جا سکتا ہے۔دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کرنا بہتر آپشن تھا، ہمارے بیٹرز نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کی اور ایشان کشن نے شاندار اننگز کھیلی۔ یادیو نے بتایا کہ 175 رنز اس پچ پر بہت اچھا سکور تھا۔واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی، پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز بھی مکمل نہ کر سکی اور صرف 114 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔