اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد میں جائیدادوں کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔
ایف بی آر نے 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن ریٹس جاری کیے تھے، جنہیں پراپرٹی سیکٹر نے مسترد کیا تھا۔ ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن نے مارکیٹ ریٹ سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کی، جس پر ایف بی آر نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔اب ضلع اسلام آباد کی جائیدادوں کی ریٹس کی دوبارہ ویلیوایشن کی جائے گی اور 31 جنوری 2026 تک ٹرانسفر فیس پرانے ریٹس کے مطابق وصول کی جائے گی۔واضح رہے کہ اسلام آباد چیمبر اور انجمن تاجران پاکستان نے ٹرانسفر فیس میں اضافے کے خلاف 22 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان بھی کیا تھا۔