اسلام آباد ہائیکورٹ نے لطیف کھوسہ کا نام پی سی ایل سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لطیف کھوسہ کا نام پی سی ایل سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سردار لطیف کھوسہ کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے ہٹانے کا 26 دسمبر کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا ہے۔

عدالت نے 10 جنوری سے 24 جنوری تک سردار لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، اور ہدایت کی کہ سیکرٹری داخلہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے سفر پر کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ سردار لطیف کھوسہ نے عدالت میں کینیڈا جانے کے لیے ٹکٹ پیش کیا تھا اور شورٹی جمع کرائی تھی۔ مزید برآں، کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔