اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ کے خلاف درخواست میں نیشنل کاؤنٹر کرپشن اینڈ انفارمیشن ایویلیوایشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے اپنی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کے خلاف این سی سی آئی اے میں 2 انکوائریز زیر التوا ہیں۔ یہ انکوائریز 19 مئی اور 13 ستمبر 2024 کو این سی سی آئی اے میں رجسٹر کی گئی تھیں۔ این سی سی آئی اے کی انویسٹی گیشن ٹیم نے تحقیقات کے دوران کئی بار اڈیالہ جیل کا دورہ بھی کیا۔این سی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے انوسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ تعاون نہیں کیا اور یہ نہیں بتایا کہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کون استعمال کر رہا ہے۔